حکومت و سیاست دان ملکی مفاد کو ترجیح دیں:چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔چوہدری شجاعت حسین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت و سیاست دان اپنے مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں، ملک کو نقصان پہنچا تو سب لکیر پیٹ رہے ہونگے، اِدھر اُدھر کی بات نہ کر یہ بتا کہ قافلہ کیسے لٹا والا معاملہ ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے، تمام اداروں بشمول حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ملکی استحکام و سلامتی کیلئے اپنے مفادات کے بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دیں۔دریں اثنا چوہدری شجاعت حسین سے ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں