بنوں(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

