خیبر پختونخوامیں4.3،بلوچستان میں5اورکراچی میں 3.2شدت کا زلزلہ

پشاور،کوئٹہ،کراچی(نامہ نگاران+ایجنسیاں) گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں محسوس ہوا۔ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.2 شدت کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے۔ ستمبر میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے جھٹکے چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے تھے۔

آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے مختلف حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، پی ایم ڈی کے مطابق یہ جھٹکے ملیر کے شمال مغرب میں سات کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

اس سے قبل ستمبر میں پی ایم ڈی نے رپورٹ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ جھٹکے چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے تھے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔شہریوں کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں (عربین، یورو-ایشین اور انڈین) کے سنگم پر واقع ہے، جو ملک میں پانچ زلزلہ خیز زونز بناتی ہیں، مختلف فالٹ لائنوں کے امتزاج کے باعث اس خطے میں ٹیکٹونک حرکات اکثر رونما ہوتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں