داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا

پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔شریف اللّٰہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کیلئےپیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔

شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے مترجم کی خدمات لیں۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرلیا۔شریف اللّٰہ نے مارچ دو ہزار چوبیس میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں