دبئی۔افغانستان کے مستقبل کھلاڑیوں نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر یو اے ای میں یوتھ سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.
میچ میں افغانستان نے 250 رنز اسکو رکیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز اسکور کیے۔برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔