دبئی:غیر قانونی تاریکین وطن کےلئے عام معافی کا اعلان

دبئی:غیر قانونی تاریکین وطن کےلئےاماراتی حکومت کیجانب سے عام معافی کا اعلان ۔ یواےای میں قانونی طور پر داخل ہونے والوں اور پھر کسی وجہ سے ویزوں کی تجدید نہ کرواسکے ایسے غیرملکیوں کیلئے خصوصی ایمنسٹی اسکیم سینٹرز قائم کئے گئے ہیں.اس حوالے سے دبئی امیگریشن کے آفیسر خلیفہ نے بتایاکہ یہ بہت سادہ عمل ہے اس کے لئے سکیم سے فائدہ اٹھانے والاشخص اپنے اصل کاغذات جن میں اوریجنل پاسپورٹ اورشناختی کارڈ شامل ہیں کے ہمراہ خصوصی ایمنسٹی اسکیم سینٹرز میں تشریف لاکرقانون کے دائرہ کار میں آسکتا ہے جواس کوپریشانی سے بچائے گا. یہ سکیم خاص طور پر ان کیلئے ہے جووزٹ یا بزنس یاکسی بھی کٹیگری کے ویزا کے ساتھ دبئی آئے اور ویزوں کی تجدید نہ کرواسکے.

اپنا تبصرہ لکھیں