دبئی (ایجنسیاں) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا ہے، خطے میں 2 لاکھ سے زائد امریکی مقیم ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق اب تک 18 ہزار امریکی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔ امریکا نے ان ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کی ہے، تاہم فلائٹس کی دستیابی محدود ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 30 ہزار سے زائد شہریوں کے انخلا کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ ایئرپورٹس سے روانگی ہوگی، 30 ہزار مسافروں کے سفری کاغذات اور کلیئرنس مختلف ایئرپورٹس پر مکمل کر دی گئی ہے، اور عرب امارات میں محدود پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔

