دبئی: دنیا کی پہلی سونے کی سڑک، نیا گولڈ ڈسٹرکٹ کا افتتاح ہوگیا

دبئی(بیورورپورٹ)دنیا کی پہلی سونے کی سڑک کے منصوبے کے تحت نیا گولڈ ڈسٹرکٹ باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے۔ دبئی حکومت کے مطابق یہ سڑک جلد سیاحوں اور تاجروں کیلئےکھول دی جائیگی اور گولڈ ڈسٹرکٹ نیا سیاحتی مقام بنے گا۔

حکام نے بتایا کہ منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے آئیں گے اور 1000 سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ نیا مرکز تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے تمام عناصر ایک جگہ جمع ہوں گے، تاکہ سونے اور زیورات کی مکمل ویلیو چین ایک مقام پر دستیاب ہو۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے۔