دبئی میں سائبر بینک فراڈ بے نقاب، تین رکنی گینگ گرفتار

دبئی(ایجنسیاں)دبئی پولیس نے دبئی کے پوش علاقوں میں سائبر بینک فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزمان نے شیڈو موبائل نیٹ ورک قائم کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا اور پام جمیرا اور دبئی مرینہ کے موبائل سگنلز ہائی جیک کیے۔ جعلی بینک ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقوم چوری کی گئیں۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ملک بدر (ڈیپورٹ) کیا جائے گا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے خصوصی جیمرز اور جدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کیے گئے۔حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مشکوک لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ پیغام کی صورت میں متعلقہ بینک یا ادارے سے فوری رابطہ کریں۔