دبئی: پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی مکس مارشل آرٹ فائٹر رضوان علی نے دبئی میں ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار فتح حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق، فائٹ کے آغاز سے ہی رضوان علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور چند ہی لمحوں میں تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی حریف کو گرا کر ناک آؤٹ کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ رضوان علی نے اپنی مسلسل گیارہویں جیت حاصل کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

تاریخی فتح کے بعد پاکستانی فائٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا”میں یہ جیت پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔ میں نے بھارتی حریف سے ہاتھ نہیں ملایا کیونکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اسے شکست دوں گا۔ پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔”

دبئی کے اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے رضوان علی کی فتح پر قومی پرچم لہرایا اور نعرے لگائے۔فائٹ کو دیکھنے کیلئےیو ایف سی چیمپئن خمزت چمیائف بھی خصوصی طور پر دبئی پہنچے۔جیت کے بعد خمزت چمیائف نے رضوان علی سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔رضوان علی نے کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کا نام عالمی ایم ایم اے میدان میں مزید بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں