دبئی کے سرد صحرا میں پاکستانی کمیونٹی نے ایک خوبصورت قوالی نائیٹ کی محفل سجائی گئی جس میں فیملز نے بھرپور شرکت کی. متحدہ عرب امارات میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہیں پاکستانی کمیونٹی انٹرٹیمنٹ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی.
دبئی کے صحرا میں پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے خوبصورت قوالی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا شرکاء محفل قوالی کی دھنوں پر جھومتے نظر آئے .قوال زبیر حسین کا کہنا تھا سرد موسم میں قوالی سننے والوں کی گرم جوشی دیدنی ہوتی ہے .
دبئی کی مصروف زندگی میں ایسے ایونٹ کا اہتمام کسی نعمت سے کم نہیں جو پاکستان کی یاد تازہ کردیتی ہیں.پاکستانیز ان دبئی کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے سوشل ورک کیساتھ ساتھ اپنی کمیونٹی کے لیئے انٹرٹیمنٹ کا اہتمام بھی جائے .صحرا کے بچیوں بیج قوالی کیساتھ ساتھ حاضرین محفل روایتی کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے.

