دبئی پولیس نوجوان طالبعلم کو ’سرپرائز‘ دینے اسکول پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نوجوان طالبعلم کو سرپرائز دینے اسکول پہنچ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عمر بن الخطاب اسکول کے طالب علم احمد صالح علی محمد نے ایک والِٹ پولیس کے حوالے کیا تھا جس میں نقد رقم موجود تھی۔اسی سلسلے میں نوجوان طالبعلم کی حوصلہ افزائی اور تعریف کے طور پر پولیس اسکول پہنچی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد صالح علی محمد کو پولیس نے اسکول میں دیگر طلبہ، اساتذہ اور پرنسپل کے سامنے انعام اور سرٹیفکیٹ دیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر طالب علم کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کرنل جمال نے کہا کہ اس مثٓال کو ایک رول ماڈل کے طور پر لیا جائے۔علاوہ ازیں احمد کی والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے پرس پولیس اسٹیشن کے حوالے کر کے اپنا فرض ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں