دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل

دبئی/ابوظبی (نمائندہ خصوصی)دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔اماراتی سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ روک دی گئی ہے۔

فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹس کے مطابق دبئی کی ایئرلائنز بھی موجودہ صورتحال کے باعث ایک بار پھر اپنے فلائٹ آپریشن کو محدود کرنے لگی ہیں۔

دوسری جانب ابوظبی کے شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ابوظبی حکومت کے مطابق حکام اور ریسکیو ٹیموں نے آگ کو کنٹرول کرلیا ہے تاہم نقصان کے جائزے تک گیس فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔