درختوں کے تنے پر سفید چونے سے درختوں کو کیڑوں اور دیمک سے محفوظ کیاجاتاہے

دورانِ سفر یہ بات کئی لوگوں نے نوٹ کی ہوگی کہ سڑک کے کنارے پر موجود درختوں کے نچلے حصّے پر اکثر سفید پینٹ کیا ہوا ہوتا ہے۔

دراصل درختوں کے تنے پر سفید پینٹ کرنے کے پیچھے کچھ سائنسی وجوہات ہیں۔

درختوں کے تنے پر سفید چونے سے رنگ کیا جاتا ہے اور یہ چونا درختوں کو کیڑوں اور دیمک سے تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے درختوں کی عمر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس چونے کی وجہ سے درخت کی اوپری سطح کو بھی تحفظ ملتا ہے اور پھر اس کی چھال آسانی سے ٹوٹتی نہیں۔

درخت پر سفید چونے کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے درخت کی جڑیں سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں