دلجیت دوسانجھ نے مومن ثاقب کی اداسی دور کر دی، ویڈیو وائرل

معروف بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی یوٹیوبر و اداکار کی دلچسپ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔دلجیت دوسانجھ آج کل اپنی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومن ثاقب سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو کے آغاز میں دلجیت دوسانجھ اور مومن ثاقب کو ایک ساتھ دلچسپ انداز میں ایک کمرے میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور کمرے میں انٹری دینے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے پُرجوش انداز میں گلے ملتے ہیں۔اس کے بعد مومن ثاقب سے مخاطب ہوتے ہوئے دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ میں نے پاکستانی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر آپ کو بہت اداس دیکھا تو جہاں کہیں بھی کوئی اداس ہو، جٹ وہاں پر لوگوں کی اداسی دور کرنے پہنچ جاتا ہے کیونکہ جٹ کبھی کسی کو اداس نہیں دیکھا سکتا۔ویڈیو کے آخر میں دلجیت دوسانجھ نے مومن ثاقب کو عید کی مبارکباد بھی دی۔مومن ثاقب نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’پاجی، آپ اب تک مجھ سے ملاقات کرنے والے نرم اور عاجزانہ مزاج رکھنے والے لوگوں میں سے ایک ہیں، مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔یاد رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نئی فلم’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں