دنیا کی قدیم ترین کتاب 3 ملین پائونڈز میں فروخت

لندن :دنیا کی قدیم ترین کتاب لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران3 ملین پاؤنڈ سے زائد میں فروخت ۔
تفصیلات کے مطابق یہ کتا ب ناروے کے بزنس مین مارٹن شوئین کی ملکیت تھی جوکہ نایاب کتابیں جمع کرنے کے شوقین ہیں، یہ کتاب بائبل کے 2 قدیم ترین متن کی کاپیوں پر مشتمل ہے۔

نیلام گھر میں آن لائن اور ذاتی طور پر موجود لوگوں کے لیے بولی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس قدم تریم کتاب کی بولی کا آغاز 1.7 ملین پاؤنڈ سے ہوا اور بالآخر 3,065,000 ملین پاؤنڈز (38 لاکھ 98 ہزار ڈالر) میں فروخت ہوئی ۔

یہ کتاب چوتھی صدی عیسوی کے آس پاس مصر میں ایک راہب نے لکھی تھی، اس اعتبار سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کتاب کم از کم 1600 سال پرانی ہے۔

اس کتاب کے علاوہ مارٹن شوئین نے 12 دیگر نواردات بھی نیلامی کے لیے پیش کیں، تاہم سب سے زیادہ بولی اسی کتاب کی لگی۔مارٹن شوئین کے پاس مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد نواردات موجود ہیں جن میں سے کچھ ہزار برس قدیم ہیں۔

گزشتہ برس عبرانی زبان میں لکھی گئی ہزار سال سے زائد پرانی بائبل نیویارک میں 38.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔تاریخ کی سب سے مہنگی ترین دستاویز امریکی آئین کی قدیم ترین پرنٹس میں سے ایک ہے جوکہ نومبر 2021 میں 43 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں