دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست کا اجرا کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ جبکہ یو اے بھی اسکے ساتھ شامل ہے۔
امریکی میگزین فوربز نے رواں سال دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست کا اجرا کیا گیا ہے اوراس میں پہلی بار خلیجی ملک سعودی عرب کو بھی شامل کیا گیا ہے، سپرپاور امریکا کو اس درجہ بندی میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
پہلی مرتبہ طاقتورترین ملک کی فہرست میں جگہ بنانے والے سعودی عرب کو 9واں نمبر دیا گیا ہے، طاقتور ترین ریاستوں کی اس فہرست میں چین دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
فوربز نے جرمنی کو فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا ہے جبکہ برطانیہ پانچواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، جاپان آٹھویں اور متحدہ عرب امارات کو 10ویں طاقتور ترین ریاست کے طور پر چنا گیا ہے۔
یہ درجہ بندی مضبوط بین الاقوامی اتحاد، معاشی و سیاسی اثر و رسوخ اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔
اس فہرست میں سعودی عرب کو اس لیے شامل کیا گیا ہے کہ مملکت کی طاقت، اس کی معیشت، تیل کی پیداوار اور خلیجی خطے میں اس کا جغرافیائی و سیاسی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک سعودی عرب بھی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں اس کا ایک اہم مقام ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں اپنے عسکری اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے، جس سے اس کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی اور میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ خلیجی تعاون کونسل کا ایک فعال رکن ہے جبکہ کئی بین الاقوامی معاملات میں ثالث کا کردار بھی ادا کرچکا ہے، سعودی عرب نہ صرف اقتصادی میدان میں بلکہ بین الاقوامی تعلقات میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔