806 دن بعد بابر اعظم کی واپسی، 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز—سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام
راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم 806 دن بعد سنچری بنا کر شانِ دار انداز میں فارم میں واپس آئے۔
پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
“بابر اعظم کی تاریخی واپسی — 102 رنز ناٹ آؤٹ”
مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم نے نہ صرف اپنی سنچریوں میں اضافہ کیا بلکہ 119 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست تاریخی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی 51 رنز بنا کر کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔بابر اعظم کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
“فخر زمان کی 78 رنز کی جاندار اننگز”
پاکستان کے اوپنر فخر زمان نے 78 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتھا چمیرا نے حاصل کیں۔
“سری لنکا کی اننگز — 288 رنز”
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔جنیتھ لیالانگے نے 54، کامیندو مینڈس نے 44، سدھیرا سماراوکرما نے 42 جبکہ وانندو ہاسارنگا نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وسیم جونیئر نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

