دیپیکا پدوکون کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا اشتہار پھر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے اشتہار کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر انکے پرستار بھی حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ دیپیکا نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2007 میں شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا تھا جس میں انکا ڈبل کردار تھا۔

سلور اسکرین پر آنے اور اسٹار بننے سے قبل 38 سالہ دیپیکا ایک پروفیشنل ماڈل تھیں اور انہوں نے متعدد اشتہارات میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل موہ لیے تھے۔سوشل میڈیا ریڈ اٹ پر دیپیکا کے ابتدائی دنوں کے اشتہار کی ایک ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین نے انکی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ اپنے 17 سالہ فلمی کیریئر کے دوران وہ ہندی فلموں کی چند ایک ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک بن گئیں اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ایک صارف نے لکھا، ’اپنی ابتدائی 20 کی دہائی میں۔۔۔ معصوم اور صحت مند، آپ اس سے نظریں نہیں ہٹا سکتے۔‘ایک اور مداح نے اشارہ کیا، ’اس وقت وہ بہت زیادہ معصومیت رکھتی تھی۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں