راولپنڈی:بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز جاری کیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی 19 کروڑ پاؤنڈز کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کو وارنٹِ گرفتاری مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے، عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں