راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران موجودہ لیڈر شپ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت پر عدم اعتماد نہیں کررہا لیکن حیرانی ہے کہ باہر سب خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ مجھے معلومات ملی ہیں باہر سب ’گڈی گڈی‘ چل رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اخبار کی خبروں سے بھی ایسا تاثر مل رہا ہے کہ باہر دوستانہ ماحول ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملےکو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بھرپور اٹھایا جائےگا، مگر مجھے حیرانی ہےکہ ایسا نہیں ہوا۔