راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی گرفتاری ڈال دی گئی۔پولیس نے اٹک اور حسن ابدال کے مقدمات میں عمرایوب، راجہ بشارت، احمد ناصر کی گرفتاری ڈالی ہے جب کہ راجہ ماجد اور عظیم ملک کی تھانہ دھمیال کے مقدمے میں گرفتاری ڈالی ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرا دی ہے اور گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیاجائےگا۔پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اڈیالہ سے پولیس لائنز راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرایوب، راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا۔