رجب بٹ نے متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے :ٹک ٹاکر فاطمہ خان

لاہور (نمائندہ خصوصی)ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے وعدے کرکے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ فاطمہ خان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں بلکہ متعدد لڑکیوں کو جھانسہ دے کر استعمال کرتے ہیں۔

لاہور میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے ان سے متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے اور انہیں استعمال کرتے رہے۔ ان کے مطابق، رجب بٹ کی ایک ہی وقت میں دیگر لڑکیوں سے بھی قریبی تعلقات تھے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ خان نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں اور لڑکیوں کو جھانسے میں لا کر تعلقات قائم کرنا ان کا پرانا طریقہ ہے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ رجب بٹ نے انہیں قیمتی گاڑی اور گھڑی تحفے میں دی، جن میں سے ایک گھڑی کی مالیت 39 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ نے کئی مواقع پر نہ صرف دھوکہ دیا بلکہ بعض اوقات نشے کی حالت میں ان پر تشدد بھی کیا۔

مزید برآں، فاطمہ خان نے الزام لگایا کہ رجب بٹ ہم جنس پرستی میں بھی ملوث ہیں اور ان کے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں، جن میں نامناسب ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فاطمہ خان مختلف انٹرویوز میں رجب بٹ پر الزامات عائد کر چکی ہیں۔ دوسری جانب، رجب بٹ نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا غیر سنجیدہ اور جھوٹے بیانات دینے والی لڑکیوں کو بلاوجہ اہمیت دے رہا ہے۔

یہ معاملہ تاحال ایک تنازع کی شکل میں موجود ہے جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں