بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو رشی کپور کا ایک ماضی کا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے اپنے اور بیٹے رنبیر کپور کے تعلقات پر کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ارادتاً اپنے اور بیٹے رنبیر کپور کے درمیان فاصلہ رکھتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے بیچ ایک شیشے کی دیوار حائل ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بیٹا میر ایک باپ اور بزرگ کی حیثیت سے عزت کرے۔
رشی کپور نے کہا تھا کہ وہ بیٹے کے ساتھ دوستی نہیں رکھنا چاہتے۔واضح رہے کہ رشی کپور نے یہ بات 2015 میں دی انوپم کھیر شو “کچھ بھی ہوسکتا ہے” کے سیزن 2 میں میزبان انوپم کھیر سے گفتگو کے دوران کہی تھی۔
رشی کپور نے اس انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ وہ دوست کی بجائے باپ بیٹے کے رشتے کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ رشی کپور کا 30 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث ممبئی میں 67 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔