بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے اگلے فلمی پروجیکٹ کےلیے 15 کلو وزن بڑھانے پر کام تیز کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 سالہ اداکار جو آخری بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی میں نظر آئے تھے، فلم میں اُن کے مقابل عالیہ بھٹ نے پرفارمنس دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون آج اپنے پہلے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔
رنویر سنگھ کا اگلا پروجیکٹ کونسا ہے؟ آفیشلی فی الحال کچھ بھی واضح نہیں لیکن یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے وزن میں 15 کلو کے اضافے پر کام تیز کردیا ہے۔
اس حوالے سےسوشل میڈیا پر مصنفہ شوبھاڈی نے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، جس میں رنویر سنگھ بھی اُن کے ساتھ موجود ہیں۔
تصویر میں رنویر سنگھ، شوبھاڈی اور اُن کے دوست خوش نظر آرہے ہیں، دوسری تصویر میں اداکار فرنچ فرائز کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔
پوسٹ پر بھارتی مصنفہ نے لکھا کہ علی باغ میں ہمارے پسندیدہ کیفے میں ہماری غیر متوقع ملاقات ہوئی، سیلفی کنگ رنویر سنگھ نے والد بننے اور اگلے فلمی پروجیکٹ سے پہلے ہمارے ساتھ پرلطف وقت گزارا۔
تصویر کے ساتھ شوبھاڈی نے لکھا کہ یہ فرائز میرے تھے لیکن اداکار نے مجھ سے کہا کہ وہ کاربوہائیڈریٹ پر توجہ دے رہے ہیں، اپنے تازہ پروجیکٹ لیے مجھے 15 کلو وزنی ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح بے حد شائستہ، دلکش اور فطری شخص کو ایسے مل کر خوشی ہوئی۔
اس پوری پوسٹ اور تصویر سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کس پروجیکٹ کا حوالہ دے رہے تھے، رنویر سنگھ کی اگلی فلم جن سے متعلق اعلان ہوچکا ہے، ان میں سنگم اگین اور ڈان شامل ہیں۔