روسی حملوں میں یوکرین کے توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتیں تباہ، 6 ہلاک

کیف (رائٹرز،اے ایف پی،بی بی سی)روس کی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں میں توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق Dnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ Zaporizhzhia میں 3 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے 25 مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔ یوکرینی وزیراعظم نے کہا کہ خار کیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، تاہم بحالی کے کام جاری ہیں۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات کے وقت 450 سے زائد ڈرونز اور 45 میزائل داغے، جن میں سے 9 میزائل اور 406 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے 79 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا۔

یوکرینی وزارتِ توانائی نے کہا کہ Dnipro سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ روسی حکام کا مؤقف ہے کہ توانائی کے مراکز پر حملے یوکرینی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ان حملوں کے بعد روس پر توانائی کے شعبے پر مغربی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں