ماسکو (روسی سفارتخانہ)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔روسی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے روس اور پاکستان کے تعلقات پر بات کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے، اور پاکستان کے ساتھ تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفید ہیں۔

