روس نے دن کے اوقات میں یوکرین پر بڑا حملہ کیا ہے۔ دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں روس نے میزائل حملے کیے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں 29 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے 40 سے زیادہ میزائل حملے کیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ روسی حملوں میں کیف کے چلڈرن اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی صدر کے مطابق روس نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔دریں اثنا ماسکو سے روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں دفاعی صنعتوں اور ایوی ایشن بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گذشتہ روز روس کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا تھا۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days