بخارسٹ(ایجنسیاں)رومانیہ کی مقبول اسپورٹس فوٹوگرافر اور فٹبال شائق مالینا ماریا گولر 27 برس کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالینا ماریا گولر ایک کرائے کے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے گرنے کے باعث ہلاک ہو گئیں، تاہم موت کی اصل وجہ اور حالات کی تصدیق ابھی کسی مستند ذریعے سے نہیں ہوئی ہے۔
ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ حالیہ عرصے میں ذاتی مشکلات سے گزر رہی تھیں، جن میں والد کی شدید بیماری اور خود کینسر کے ساتھ جدوجہد شامل تھی۔ان کی موت کی تصدیق فٹبال کلب ایف سی بیہور اورادیہ نے اپنے بیان میں کی، جس میں کہا گیا کہ کلب مالینا کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مالینا نے 2023 اور 2024 کے سیزنز میں کلب کے ساتھ کام کیا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے تاریخی لمحات اور جذبات کو خوبصورتی سے محفوظ کیا۔

