” ریاست فلسطین” کے طور پر فلسطین نے اقوام متحدہ میں نشت حاصل کر لی

نیو یارک اقوام متحدہ میں کی جنرل اسمبلی میں تاریخی لمحات ، ریاست فلسطین کے طور پر فلسطین نے اقوام متحدہ میں نشت حاصل کر لی۔

نیو یارک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے لئے فلسطینی اتھارٹی کے ایلچی ریاض منصور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سری لنکا اور سوڈان کے درمیان ریاست فلسطین کے نشان والی میز پر بیٹھے ۔

اقوام متحدہ کےمستقل فلسطینی مشن کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک طریقہ کار کا معاملہ نہیں ہے یہ ہمارے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ریاست فلسطین کو رکن ممالک ، مکمل ممالک کے درمیان جنرل اسمبلی میں بیٹھایا جانا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں