سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاست نے کیا قسم کھائی ہے کہ سارے ظلم پی ٹی آئی پر ہی کرنے ہیں۔پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، یہ بھی اطلاع ملی کہ جو ملاقات ہوئی ہے وہ سماعت کے دوران ہوئی۔
صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ ضمانت ہونے کے باوجود گرفتار کرلیا جاتا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، کہا تھا قومی اسمبلی کا استعفیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے دونگا۔انھوں نے بتایا کہ فیصل چوہدری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ابھی کوئی استعفیٰ نہیں دینا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہر کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کردیا ہے، بیرسٹرگوہر کو ہی گرفتار کرلیا گیا ہے تو اب ان کا انتظار کرینگے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے پاس دو تین کارڈ اور موجود ہیں۔