ریاض:”کے کے” پروڈکشن کامیٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کاانعقاد

سعودی دارالحکومت ریاض میں سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے حوالے سے میٹ اینڈ گریٹ کا ایونٹ سجایا گیا جس میں شرکاء کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے بھی شرکاء کو خوب محظوظ کیا .

دارالحکومت ریاض میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والوں سمیت کاروباری افراد شریک ہوئے اس موقعہ پر فنکاروں نے ڈھولک اور رباب پر خوب سر بکھیرے اور اپنی آواز کا بھی بھرپور جادو جگایا.

اس موقعہ پر ایونٹ آرگنائزر خرم خان ، خاور عطاء ، تیمور خان اور سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد آج کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور جس طرح سعودی عرب میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے نوجوان کاروباری اور سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں اسکو سراہے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دلجمی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں.

اپنا تبصرہ لکھیں