ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کیلئےمردوں اور خواتین کیلئےنئے اوقات متعین

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں مردوں اور خواتین کیلئےنوافل ادا کرنے کیلئےنئے اوقات کار متعین کیے ہیں .حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نماز فجر کے بعد سے دن گیارہ بجے تک خواتین ریاض الجنہ میں نوافل ادا کر سکیں گی جبکہ مردوں کیلئےنماز عشاء کے بعد رات دو بجے کا وقت متعین کیا گیا یے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاض الجنہ کے 330 مربع میٹر حصے میں ایک ایک گھنٹے میں 800 افراد کے نوافل ادا کرنے کی گنجائش ہے اور ہر ایک وزئیٹر دس منٹ میں نوافل ادا کرتا ہے اس لئےضروری ہے کہ زائرین ریاض الجنہ کے اجازت نامے لازمی حاصل کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں