ریاض: ‘ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024’ کا انعقاد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خطاب

ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ‘ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024’ میں خطاب کرتے ہوئے پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کیلئےعالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ پانی کا بحران ایک عالمی چیلنج ہے اور سعودی عرب اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئےتیار ہے، تاکہ مستحکم مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ‘پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے’۔

ولی عہد نے اس موقع پر سعودی عرب کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے پانی کے تحفظ کیلئے متعدد اہم منصوبے شروع کیے ہیں اور عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ سعودی عرب نے اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے، پانی کی کمی سے نمٹنے کیلئےانقلابی اقدامات کیے ہیں، اور وہ عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئےدیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 60 ممالک میں 6 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے اور 200 آبی منصوبوں کی تکمیل میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے استعمال میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

آخر میں سعودی ولی عہد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبے تیار کرے، تاکہ اس عالمی مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تعاون کے بغیر پانی کے بحران کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، اور اس کیلئےتمام ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں