زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے رپورٹ جمع کرائی۔ پٹیشنر کا نام محکمہ داخلہ پنجاب کے 16 مئی کے لیٹر پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

فیصلہ کے مطابق ڈی جی خان میں درج مقدمات میں نامزد ہونے پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق دونوں مقدمات میں زرتاج گل کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ پٹیشنر کسی بھی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری نہیں بلکہ مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ایسی کوئی وجہ یا جواز نہیں کہ پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔

تحریری فیصلہ کے مطابق پٹیشنر کا نام پی سی ایل سے نکال کر عمل درآمد رپورٹ ایک ہفتہ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں