زمبابوے کے برینڈن ٹیلر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔برینڈن ٹیلر عمان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر انہیں ایونٹ سے دستبردار کر دیا گیا۔

زمبابوین اسکواڈ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر بین کرن کو شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔