امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا، کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا۔آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی۔
اس میں سوار پاکستانی صنعتکار حسین داؤد کے بیٹے شہزادہ داؤد اور پوتے سلیمان داؤد سمیت تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔اوشین گیٹ کمپنی نے آبدوز مسافروں کی جانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے دوران ہی آبدوز پائلٹ کی نوکری کے لیے اشتہار جاری کردیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگ حیرانی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم کئی لوگوں نے اس کا مذاق بھی بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں کمپنی کے مرکزی دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔