ہارورڈ (غیر ملکی میڈیا رپورٹس) امریکا کے سابق وزیر خزانہ لیری سمرز کمسنوں سے جنسی زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کے معاملے پر ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
لارنس ہنری سمرز سن 1999 سے 2001 تک امریکا کے وزیر خزانہ رہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر سن 2001 سے 2006 تک فائز رہے۔ انہوں نے امریکا کی نیشنل اکنامک کونسل میں سن 2009 سے 2010 تک ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
لیری سمرز اس سال کے آخر میں عہدہ چھوڑیں گے، تاہم اس دوران وہ چھٹیوں پر رہیں گے۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں جب ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ طلبہ کے سامنے اعتراف کر رہے تھے کہ ان کا جیفری ایپسٹین سے تعلق رہا ہے۔

