جوہانسبرگ (فلک شیرسے) — جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری اسرائیلی جارحیت اور قطر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سراج الحق نے جنوبی افریقہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر فلسطین اور قطر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ اجتماعی طور پر لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور صدرِ مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمِ اسلام کی قیادت کا کردار ادا کریں اور قطر سمیت غزہ کے عوام کی ہر سطح پر مدد کو یقینی بنائیں۔

