سابق کوچ،کپتان وسیم شہزاد پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے نۓ صدر نامزد

صدر مشتاق احمد علالت کے باعث مزید ذمہ داری نبھانے سے قاصر
نوٹیفیکیشن سے پنجاب سپورٹس بورڈ،پی ٹی ایف کو آگاہ کر دیا

وسیم شہزاد کی بطور پنجاب صدر تعیناتی خوش آئند ہے پنجاب میں کھیل کے فروغ کیلۓ
ان کی خدمات اور تجربات سے فائدہ اٹھایا جاۓ گا۔کرنل وسیم احمد چیئرمین پی ٹی ایف

پاکستان کےسابق تائیکوانڈو کوچ اور کپتان وسیم شہزاد کو پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا نیاصدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کےصدر مشتاق احمد جو کہ علیل ہیں اور بطور صدر مزید ذمہ داری جاری رکھنے سے قاصر ہیں نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی،کوچ،مینجر ،کپتان 5 ڈان کوکی وان اور 6 ڈان پی ٹی ایف وسیم شہزاد کو اپنی جگہ بقیہ مدت کیلۓ صدر نامزد کر دیا ہے۔ مشتاق احمد نے نوٹیفیکشن کے ذریعے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن،پنجاب سپورٹس بورڈ کو مطلع کر دیا ہے۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے وسیم شہزاد کی بطور پنجاب صدر تعیناتی کو کنفرم کر دیا ہے چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے وسیم شہزاد کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا اور ان کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ تائیکوانڈو کیلۓ وسیم شہزاد کی بہت خدمات ہیں یاد رہے وسیم شہزاد بطور کوچ،مینجر،کپتان اور کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر چکے ہیں اور گزشتہ 16 سال سے کوریا میں تائیکوانڈو کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں پی ٹی ایف کی طرف سے چیف سیکورٹی آفیسر فرائض انجام دیے۔ انہی خدمات کی بدولت پنجاب کے صدر مشتاق احمد نے آئندہ الیکشن کی مدت تک کیلۓ صدر نامزد کیا ہے۔مشتاق احمد نے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں اپنی بیماری کے حوالے سے سیکرٹری پی ٹی ایف ڈاکٹر اظہار الحق کے بغیر تاریخ کے جاری کردہ لیٹر کو مسترد کر دیا ہے۔