لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 43 سالہ شعیب ملک نے 10 سالہ کیریئر کے بعد پی ایس ایل کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ اس دوران آن اور آف دی فیلڈ ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ ان کے لیے بڑا اعزاز ہے اور کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں بھی ان کی خدمات حاضر رہیں گی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کر دوں، کرکٹ کی بہتری کے لیے میرا جذبہ اور حوصلہ برقرار رہے گا، پی ایس ایل کا شکریہ۔

