پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ساجد حسن نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔ساجد حسن نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ہے جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہونے کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ راج کپور نے مجھے اس وقت بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی جب میں نے حسینہ معین کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے راج کپور کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے انکار اس لیے کیا تھا کیونکہ راج کپور کی فلمیں بہت رومانوی ہوتی ہیں جو کہ مجھے پسند نہیں ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days