ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک/اے ایف پی) –پاکستانی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2025ء کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان نے مالدیپ کو 5-2 سے شکست دی۔ میچ کے ہیرو منصور احمد رہے جنہوں نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ انہوں نے اپنے گولز 12ویں، 32ویں اور 45ویں منٹ میں اسکور کیے۔

محمد عبداللّٰہ نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں گول کر کے اسکور میں اضافہ کیا اور پھر 59ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے پاکستان کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔

مالدیپ کی جانب سے ایلان احمد نے 42ویں منٹ اور محمد شایان نے 70ویں منٹ میں گول کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔اس کامیابی کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اب اپنا اگلا اور گروپ کا آخری میچ 22 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں