سرباز خان نےبغیر مصنوعی آکسیجن دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سرباز خان نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں (جو 8000 میٹر سے بلند ہیں) سر کر کے کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔یہ اعزاز بہت کم کوہ پیماؤں کو حاصل ہوا ہے اور پاکستان کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ سرباز خان نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت اور ہمت کا لوہا منوایا۔

ان کا یہ کارنامہ نہ صرف نوجوانوں کیلئے ایک متاثر کن مثال ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ، عزم، اور انسانی ہمت کی علامت بھی ہے۔پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما نے یہ سنگ میل 8 ہزار 586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کر کے عبور کیا وہ گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔

سرباز خان نے 8000 کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، ان کو تاریخی کارنامے کیلئےاناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں۔ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں