سری لنکا میں صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے۔اس حوالے سے حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 15 اگست کو جمع کرائے جائیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کے انتخابات میں حصہ لینے کی توقع ہے، انہوں نے مالیاتی بحران کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس وقت سری لنکا کو دہائیوں کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days