سری لنکا نے بھارت کے خلاف 27 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکا نے بھارت کے خلاف 27 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔

کولمبو میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے سات وکٹ پر 248 رنز بنائے۔ اوسکا فرنینڈو 96 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں بھارتی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روہت شرما 35 اور ویرات کوہلی 20 رنز بناسکے۔

سری لنکا کے دنتھ ویلالاگے نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں سری لنکا نے دو میچز جیتے ایک میچ ٹائی ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں