سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوور میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سری لنکا نے 190 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کرلیا، تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں لنکن ٹائیگرز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔

