سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نئے کپتان کا اعلان

سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم کی قیادت اس مرتبہ چارتھ اسالنکا کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 27، 28 اور 30 جولائی کو پالیکلے میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ونندو ہسارنگا نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں