سعودیہ عرب نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت کردی

ریاض (بیورورپورٹ) سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے اور پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔