سعودی شاہ کاغزہ کے شہدا کے مزید 1 ہزار رشتہ داروں کی حج میزبانی کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے غزہ کی پٹی کے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں میں سے مزید ایک ہزار افراد کی سرکاری سطح پر دورانِ حج میزبانی کا حکم جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے تحت اب مجموعی طور پر 2 ہزار فلسطینی فریضۂ حج ادا کریں گے۔

اس سے قبل سعودی عرب ہر سال ایک ہزار فلسطینیوں کے سرکاری حج کے انتظامات کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حجاج کی تعداد میں اضافہ غزہ جنگ کے تناظر میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

یہ اقدام خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے حج اور عمرہ پروگرام کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں